خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیل شہر میں قصابوں کی من مانیاں لاغر مردار جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنا معمول بن گیا ہے شہر میں سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے قصاب گھروں سمیت گلی محلوں میں جانور ذبح کرتے ہیں بعد ازاں اس گوشت کو گندی گدھا گاڑیوں پر حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کھلا عام شہر بھر کی دوکانوں تک پہنچایا جاتا ہے جہاں اسے سرکاری ریٹ سے زائد پر فروخت کیا جاتا ہے سرکاری ریٹ لسٹ دوکانوں پر سامنے آویزاں نہ کرنا بھی زیادتی ہے جسکی بڑی وجہ مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی ہے اور نہ ہی حیوانات عملے کی جانب سے جانوروں کی صحت چیک کرنے کا کوئی نظام ہے غیر معیاری لاغر جانوروں کا گوشت کھانے سے شہری بیمار ہونے لگے ہیں شہریوں فضل حسین ،اکبر خان ،ناصر حسین کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو متعدد بار تحریری درخواست گذاری کی مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا انہوں نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments system

Disqus Shortname