خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں چار اور سود خور قانون کی گرفت میں آ گئے‘ پولیس نے ملزمان حاجی محمد آصف‘ حاجی عابد ‘ خضر حیات اور محمد کامران عرف ڈان کیخلاف 3/4 منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔ یہ مقدمات فرزانہ راجہ زوجہ ناصر حسین کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق فرزانہ راجہ کا شوہر ناصر حسین اٹلی میں مقیم ہے اُس نے کسی ضرورت کے تحت حاجی محمد آصف اور حاجی عابد سے سات لاکھ روپے بطور قرض حاصل کئے اور سود کی مد میں ملزمان نے اُس سے ایک لاکھ 65ہزار روپے کی رقم کے علاوہ 35لاکھ روپے کی کوٹھی بھی حاصل کر لی۔ فرزانہ راجہ سے وہ مجموعی طور پر 95لاکھ روپے وصول کر چکے ہیں اور مزید رقم کا تقاضہ کرتے ہیں۔ اسی طرح ناصر حسین نے وقار اسلم کالونی کے رہائشی دو سود خوروں خضر حیات اور کامران عرف ڈان سے دو لاکھ 20ہزار روپے بطور قرض حاصل کئے تھے اور ملزمان اصل سے کئی گنا زائد رقم وصول کرنے کے باوجود مزید رقم کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

Comments system

Disqus Shortname