خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ خوشاب کے چند کو نسلروں نے باالآخر صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا سے پوچھ ہی لیا ہے ملک شاکر بشیر اعوان ہمیں کیوں نظر انداز کرررہے ہیں؟انکا جواب تھا اسکی وجہ میں نہیں آپ خود ان سے پو چھ لیں،اپنے تعلقات اچھے رکھیں ،مجھے کیا اعتراض ہے۔مقامی ہفتہ روزہ میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق بلدیہ خوشاب کے چند کو نسلروں نے باالآخر صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا سے پوچھ ہی لیا ہے ملک شاکر بشیر اعوان ہمیں کیوں نظر انداز کرررہے ہیں؟انکا جواب تھا اسکی وجہ میں نہیں آپ خود ان سے پو چھ لیں،اپنے تعلقات اچھے رکھیں ،مجھے کیا اعتراض ہے۔برف پگھلتی دیکھ کر ایک کمیٹی بنادی گئی جو شہری معاملات پر ملک شاکر بشیر اعوان سے ملاقات کرکے مسئل کا حل نکالے گی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی جتنی بھی طاقتور ہو ملک شاکر اعوان اور آصف بھا دون کے گرد موجود شاہین صفت لوگ موجود ہیں جو دیواریں کھڑی کرنا جانتے ہیں گرانا نہیں اس لیے وہ مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ ان دونوں رہنماؤں کے راستے الگ ہی رہیں ۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو دونوں کا نقصان ہے کیونکہ دونوں ایک ہی شجر کے پھول ہیں ۔ خوشاب جوہرآباد میں دونوں کو اعوان برادری اور غریب عوام سپورٹ کرتے ہیں جو کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہونا چاہتے اور ماضی میں بھی یہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے لہذاآئیندہ ہونیوالے الیکشن میں قطع نظر اسکے کس کا کم اور کس کا زیادہ نقصان ہو گا بہر حال نقصان دونوں کا ہوگا۔اخبار نے مزید لکھا ہے کہ کوئی کمیٹی خواہ کتنی بھی طاقتور نہ ہو اسکا حل نہیں نکال سکتی بلکہ اس کے حل کی کنجی صرف اور صرف ملک آصف بھا کے پاس ہے۔

نوٹ : متذکرہ رپورٹ محض قارئین کی دلچسپی کے لیے شائع کی جارہی ہے ۔خوشاب نیوز ڈاٹ کام کا اس کے مندرجات سے کلی یا جزوی طور پر متفق ہونا ضروری نہیں 

Comments system

Disqus Shortname