خوشاب /مانیٹرنگ ڈیسک)سمیرا گروپ میں پھوٹ ،ممبران ضلع کونسل میں اختلافات ، ڈرامہ یا ٹوپی ڈرامہ۔ سمیرا گروپ کے چیئرمین یونین کونسل مٹھہ ٹوانہ جنوبی ملک طارق پنجہ اور یونین کونسل بوتالہ چوہدری خالد کے درمیان گذشتہ دنوں ہونیوالی تند و تیز لفظی جھڑپیں حقیقت ہیں یا محض ڈرامہ ایک مقامی اخبار کے مطابق اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتاکیونکہ ماضی بھی اسی طرح کی جھڑپیں ہونے کے باوجودسمیرا گروپ وقت آنے پر اپنے مد مقابل پارلیمنٹیرین گروپ کے مقابلے میں تلخ سے تلخ باتیں بھلا کر ایک ہو جاتا ہے۔اخبار کے مطابق ملک طارق پنجہ الزام لگاتے ہیں کہ چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں چوہدری خالد بے تو سمیرا ملک کو ووٹ ہی نہیں دیاجبکہ چوہدری خالد نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاطارق پنجہ بتائیں کہ اسلام آباد میں ایک مسجد میں قران پاک سے 22لاکھ روپے کس نے اٹھائے اور و ہ یہ بھی کہتے ہیں کہ سب سے پہلا ووٹ میں نے سمیرا ملک کو دکھا کر ڈالا۔ سیاسی مبصرین کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے کہ انکے( چوہدری خالدکے) اس اعتراف کے بعد انتخابات شفاف ہو نے کی قلعی کھل گئی ہے اور اس تناظر میں الیکشن کمیشن کا چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کی سیٹ پر ری پول کا فیصلہ درست ہے۔

Comments system

Disqus Shortname