ایک مقامی ہفت روزہ میں شائع ہونے والی خبر میں معتبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 60 اور این اے 70 سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدواران ملک احسان ٹوانہ اور ملک عمر اسلم اعوان کو ن لیگ میں شامل کر کے الیکشن میں اتارنے کی خواہش رکھتی ہے تاہم فی الوقت دونوں شخصیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی صورت میں پی ٹی آئی سے علیحدہ نہیں ہوں گے سابق ضلع ناظم ملک احسان ٹوانہ نے سون کے استفسار پر بتایا کہ وہ ہر صورت میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے وہ کسی پیش کش کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ساتھ پینل کی تشکیل ایک اہم معاملہ ہوتا ہے اگر مقامی دھڑے بندی کے حوالے سے بھی تجزیہ کیا جائے تو میری ذاتی رائے میں کسی مرحلے پر ملک شاکر بشیر اعوان کے ساتھ کسی سیاسی اتحاد کی موجودگی کا امکان تو ہو سکتا ہے لیکن میں کسی صورت میں بھی ملک آصف بھا اور ملک وارث کلو کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے نظریاتی بنیادوں پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے اور مستقبل میں بھی میں اسی جماعت کے ساتھ کھڑا رہوں گا تحریک انصاف کے راہنما ملک حسن اسلم اعوان نے سون کے سوال کے جواب پر بتایا کہ ماضی کی طرح ہماری طرف سے اب بھی ن لیگ کو انکار ہو گا ہم ہر صورت میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم ضلع کے سیاسی حلقوں اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس کو خبر کی بجائے خواہش قرار دیا ہے

Comments system

Disqus Shortname