ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے نئے مالی سال کی ترقیاتی سکیموں کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کی بنیادی سہولتوں اورفلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا ئیگی تا کہ اس کی ثمرات عوام تک جلد پہنچیں - ڈپٹی کمشنر ڈی سی کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے - اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت علی الہی ، ایکسیئن بلڈنگزثاقب ر حیم،ایس ڈی او بلڈنگز محمد عدنان ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ شفقت علی،ایکسئین ھائی ویز نصراللہ محمود ،انجیئر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی شیر احمد اور دیگر افسران موجود تھے - اجلاس میں نئے مالی سال کی مختلف سکیموں کی منظوری دی گئی جس کے مطابق واٹر سپلائی کی 29 سکیمیں جن کا تخمینہ لاگت تقریبا560 ملین ،روڈ سیکٹر کی 20 سکیمیں تخمینہ لاگت 315 ملین،سکول ایجوکیشن کی 19 سکیمیں تخمینہ لاگت 158 ملین آئی ٹی لیب کی17 سکیمیں تخمینہ لاگت 19 ملین ، عدم دستیابی سہولیات کی دس سکیمیں تخمینہ لاگت 81 ملین ،ڈ ینجر س بلڈنگزکی 68 سکیمیں تخمینہ لاگت 117 ملین اور لوکل گورنمنٹ روڈ کی ایک سکیم تخمینہ لاگت 5 ملین شامل ہیں - ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت علی نے بتایا کہ ان سکیموں کے 15 اگست تک فنڈز رریلیز ہو جائیں گے جس کے بعد ٹینڈرز کا کام ہو گا اور 7 ستمبر سے ورک آرڈرز کا کام ہو گا-

Comments system

Disqus Shortname