جوہرآباد کے ارمغان اور ام رمان کی حسن قرات میں ڈویژن میں پہلی پوزیشن

www.khushabnews.com

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ اوقات پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل مقابلہ حسن قرات جامع مسجد گول چوک سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآباد کے قاری ارمغان سرور اور قاریہ ام رمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور بین الصوبائی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں بہن بھائیوں نے گذشتہ دنوں ضلع خوشاب کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا ڈویژن کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اب لاہور میں صوبائی سطح پر ہونیوالے مقابلہ میں شرکت کریں گے۔ مقابلہ حسن قرأۃ مولانا فتح محمد ضلعی خطیب محکمہ اوقاف سرگودھا،قاری محمد وقار احمد عثمانی سینئر خطیب اوقاف جامع مسجد گول چوک سرگودھا اور مولانا بشیر احمد فخر ضلعی خطیب خوشاب کی زیر نگرانی میں ہوا جب کہ صدارت کے فرائض مولانا غلام مصطفی ساقی زونل خطیب اوقاف پنجاب سرگوداھا نے سر انجام دئیے۔اس عظیم کامیابی پر درجہ بالا شخصیات کے علاوہ وفاقی وزارت مذہبی امور پنجاب پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمیم صابر صابری آستانہ عالیہ کلس شریف ، ملک شاکر بشیر اعوان ایم،این،اے، ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر مسلم لیگ ن خوشاب، مذہبی سکالر ملک محبوب الرسول قادری،کرنل غلام شبیرشبیر پیڑولیم اورمختلف علمی ،ادبی ،سیاسی و سمافی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے پرنسپل میجر(ر)خالد توقیراور بچوں کے والد چیئر مین ادارہ صوت القرآن پاکستان جوہرآباد عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور زبردست کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

Comments system

Disqus Shortname