بیرسٹر احتشام کی ایڈیشنل سیشن جج سے گالم گلوچ، کالا کوٹ اتروانے کی دھمکیاں
بیرسٹر احتشام ساتھیوں سمیت ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم پر تشدد اور گالم گلوچ کرتے رہے اور کالا کوٹ اترانے کی بھی دھمکیاں دیں۔
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کے ساتھ وکلاء کی بد تمیزی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا اور سُنا جا سکتا ہے کہ بیرسٹر احتشام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جج کے ساتھ گالم گلوچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم نے بیرسٹر احتشام کا من پسند فیصلہ نہ دینے پر انکار کیا تو بیرسٹر احتشام نے دھمکی دیتے ہوئے کہا میری بات سمجھ نہیں آتی تمہارا کالا کوٹ اتروا دوں گا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون نے ایڈیشنل سیشن جج سے وکلا گردی کو اوچھی حرکت قرار دیدیا۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آفتاب باجوہ کہتے ہیں وکلا برادری اپنے اندر ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فوری ایکشن لیکر تینوں وکلا کی گرفتاری کا حکم دیں۔ پنجاب بار کونسل بیرسٹر احتشام کا لائسنس منسوخ کرے۔ دوسری طرف بیرسٹر احتشام نے الزامات کو غلط قرار دے دیا ہے۔ بیرسٹر احتشام خود پر الزامات سے سو انکار کریں لیکن فوٹیج کو وہ کیسے جھٹلا سکتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کیا وکیلوں کے لئے کوئی ضابطہ اخلاق نہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان انجم کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی اس دوران بیرسٹر احتشام اور نے ساتھی وکلا کی ایڈیشنل سیشن سے تلخی ہو گئی۔ وکلا نے جج سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور روسٹرم پر پڑی مقدمات کی فائلوں کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا تھا اور ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی کارروائی روک دی اور سیشن جج لاہور کو واقعہ سے آگاہ کر دیا تھا