بارات پہنچنے پر دلہن اور ورثاء فرار، دولہے نے دھرنا دے دیا 

تحصیل ڈھرکی کے نواحی گاؤں غلام قادر لغاری میں بلاول لغاری سہرا سجا کر دلہن لینے کے لئے بارات سمیت سسرال پہنچے تو دلہن کے ورثاء نے بدلے میں ایک رشتہ اور دینے کا مطالبہ کر دیا۔
گگھوٹکی کا بلاول بارات لے کر پہنچا تو دلہن غائب ہو گئی۔ دلہن والے گھر کے پچھلے دروازے سے گاؤں چھوڑ گئے۔ دلہا بلاول نے دھرنا دیدیا۔
تحصیل ڈھرکی کے نواحی گاؤں غلام قادر لغاری میں بلاول لغاری سہرا سجا کر دلہن لینے کے لئے بارات سمیت سسرال پہنچے تو دلہن کے ورثاء نے بدلے میں ایک رشتہ اور دینے کا مطالبہ کر دیا۔ بات نہ بنی تو دلہن اور ورثاء گھر کے پچھلے راستے سے گاؤں ہی چھوڑ گئے۔
بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ پندرہ سال قبل اس کی بہن روبینہ کی شادی اس کے سالے اعجاز کے ساتھ ہو گئی اور اس کا نکاح پروین سے کیا مگر رخصتی نہیں ہوئی۔ آج جب اپنی دلہن کو لینے آئے ہیں تو دلہن سمیت ورثاء گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
ہاتھوں پر مہندی، گلے میں ہار اور کلائی میں گانا باندھے دلہے نے دلہن کے گھر کے سامنے باراتیوں سمیت احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ دلہن لیکر ہی جائے گا۔


Comments system

Disqus Shortname