ڈی پی او کی امیدواران برائے چئیرمین سے میٹینگ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی امید واران برائے چئیرمین سے میٹنگ کا انعقاد۔وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے دفتر پولیس خوشاب میں میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع خوشاب کے جملہ امیدوار برائے چئیرمین نے شرکت کی ۔میٹنگ کا مقصد الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور تمام امیدواران کو اس بات کا پابند کرایا کہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائی ،پولنگ سٹیشن پر موبائل کے استعمال سے گریز کریں اور پولنگ اسٹیشن کے اندر کیمپ لگانے کی بھی اجازت نہ ہے ۔الیکشن کے موقع پر پولیس کی بھرپور نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

Comments system

Disqus Shortname