خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میر حیدر سنگھا نے ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ ضلع کونسل خوشاب کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ۔گزشتہ روز دوران انتخاب سمیرا نلک گروپ کے دس ممبران ضلع کونسل کیخلاف الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بیلٹ پیپر پر خفیہ کی بجائے کھلے عام مہر لگانے کا الزم عائد کرتے ہوئے اسی وقت تحریری درخواست دیتے ہوئے متذکرہ دس ارکان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امیر حیدر سنگھا کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق سید نسیم شاہ چیئرمین یوسی جبی،سید رفیع الدین شاہ یوسی چیئرمین وڑچھہ،عرفان سکندر کسان ممبر،رضا خان بلوچ یوسی چیئرمین گروٹ،احسان قادر مجوکہ یوسی چیئرمین کھائی،محمد احسان اللہ ٹوانہ یوسی چیئرمین ہموکہ،علی حسین خان بلوچ یوسی چیئرمین جمالی،میاں منیر یوسی چیئرمین گنجیال،زبیر اترا یو سی چیرمین نے سمیرا ملک کے پولنگ ایجنٹ کو دکھا کر بیلٹ پیپر مہر لگائی لہذا انکے خلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انکے ووٹ مسترد کیے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیرمین ضلع کونسل خوشاب کے الیکشن میں امیر حیدر سنگھا نے کل 65ووٹوں میں سے 32ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ انکے مدمقابلخاتون امیدوار محترمہ سمیرا ملک 33ووٹ لیکر ایک ووٹ کی برتری سے چیئرپرسن ضلع کو نسل خوشاب منتخب ہو ئی تھیں۔ متذکرہ ممبران ضلع کونسل کی اس حرکت کو عوامی و سیاسی حلقوں میں انتہائی تنقید کا سامنا ہے اور سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں ہو رہیں ہیں ایسا لگتا ہے کہ متذکرہ اراکین پر دراصل سمیرا ملک کو اعتماد نہیں تھا لہذا انکو پابند کیا گیاہو گا کہ افر ووہ ووٹ کی پرچی پولنگ ایجنٹ کو دکھا کر بیلٹ بکس میں ڈالیں گے تو تب ہی انکے کے ووٹ کو سمیرا گروپ کی جانب سے تسلیم کیا جائے گا ورنہ نہیں۔

Comments system

Disqus Shortname