خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا نے قمرالزمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رپورٹ پر محمد صادق ریکارڈ کیپر بعدالت جناب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج بھلوال، محمد ناصر نعیم، ریڈر بعدالت جناب مزا محمد اعظم سول جج سرگودھا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دئے۔ تفصلات کے مطابق ملزمان پر مثل مقدمہ گم کرنے کا الزام تھا۔ بعداز انکوائری ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئے گئے۔ مقدمہ کی تفتیش قیصر ریاض، سرکل آفیسر ہیڈکوائرٹر کے سپرد کردی اور اُن کو ہدایت کی گئی کہ مقدمہ کی تفتیش آٹھ اپریل سے پہلے مکمل کرے۔

Comments system

Disqus Shortname