گزشتہ روز 21جوالائی کو کی گئی ایک پوسٹ بعنوان’’ صالح گنجیال نے کرم الہی بندیال پر الزامات کی بوچھاڑ کردی‘‘ شیئر کی گئی تھی جو کہ اصل میں صالح گنجیال کے آفیشل اکاونٹ کے نام سے چلنے والی فیسبک آئی ڈی کا سٹیس تھا۔تاہم اس آئی ڈی کے مشکوک ہونے کی نشاندہی پر متعدد بار صالح گنجیال سےتصدیق کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔جس پر متذکرہ شیئر کی گئی پوسٹ فوری طور پر ہٹا دی گئی۔تاہم غیر ارادی اور سہواً اس غیر مصدقہ پوسٹ کو ہمارے شئیر کرنے سے جن کی بھی دل آزاری ہوئی تمام متعلقین سے معذرت خواہ ہیں۔

Comments system

Disqus Shortname