کس نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا

  1. خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حلقہ این اے 69کے ضمنی انتخاب کے لئے محترمہ سمیرا ملک ‘این اے 69 مسلم لیگ ن کے اُمیدوار عزیر محمد خان ‘ ممبر بورڈ آف ریونیو ملک طاہر سرفراز اعوان اور صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اقبال اعوان نے پدھراڑ میں ‘صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی نے بندیال میں ‘ سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر مختار سنگھا نے دئیوال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دفاتر میں الیکشن سیل قائم کئے گئے تھے جہاں پر براہِ راست انتخاب کی مانیٹرنگ ہوتی رہی۔ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر جوہرآباد پہنچے جہاں پر انھوں نے پی ٹی آئی کے دفتر جوہرآباد میں قائم کئے گئے الیکشن سیل کا معائنہ کیا وہ بعد ازاں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بھی گئے۔

Comments system

Disqus Shortname