عزیز خان کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے نیشنل کالج آف کمپیوٹر سائنس لاہور کے چیف ایگزیکٹو عزیز اے خان کے خلاف جوہرآباد کے ڈاکٹر عمر علی ہاشمی کو دھوکہ دہی سے 12لاکھ روپے مالیت کا چیک دینے پر زیر دفعہ 489ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق این سی سی ایس عزیز اے خان نے فرنچائز کیلئے ڈاکٹر عمر ہاشمی سے 12لاکھ روپے وصول کئے بعد ازاں رقم واپس نہ کرنے پر چیک جاری کیا۔ جو ڈس آنر ہو گیا مقامی پولیس کی طرف سے مقدمہ درج نہ کرنے پر چیئرمین انسانی حقوق ضلع خوشاب کے حکم پر مقدمہ درج ہوا۔ڈاکٹر عمر علی ہاشمی نے بتایا کہ عزیز اے خان اس وقت سمارٹ شاپ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں اور انھوں نے ان سے دھوکہ کیا ہے۔