ضلع چیئرمین الیکشن احسان ٹوانہ نے عمر اسلم اعوان کو کیا پیشکش کی؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک احسان ٹوانہ کی عمراسلم اعوان کو پیشکش مگر عمر اسلم کی جانب سے مکمل خاموشی ۔ذرائع کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے ایک سابق عہدیدار و احسان ٹوانہ کے قریبی ساتھی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ضلع ناظم خوشاب ملک احسان ٹوانہ نے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کے حوالے سے عمر اسلم اعوان کو یہ پیش کش کی کہ پی ٹی آئی آفس میں عمراسلم اسلم اعوان ، سردار شجاع خان بلوچ اور پی ٹی آئی کہ تمام 14ممبران ضلع کونسل ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اور انتخاب بارے متفقہ لائحہ عمل طے کرلیتے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینا ہے تو پھر تمام 14کے14پی ٹی آئی ممبران ضلع کونسل اسکو ووٹ ڈالیں ۔ اگر کسی اور گروپ یعنی سمیرا ملک یا امیرحیدر سنگھا کو ووٹ دینا ہیں تو پھر بھی متفقہ فیصلہ کرکے پی ٹی آئی کے تمام ممبران ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیں لیکن عمر اسلم اعوان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ملک احسان ٹوانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسکی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عمراسلم اعوان کو یہ پیشکش کی تھی ۔دریں اثناء اسی سلسلہ میں متذکرہ سابق عہدیدار نے اپنے ذومعنی تبصرہ میں لکھا ہے کہ سنا ہے کہ خوشاب منڈی میں اچھا’’بکرا‘‘ ایک کروڑ جبکہ تھوڑا نرم 70لاکھ جبکہ جس کا کان کٹا ہو 50لاکھ قیمت ہے، اسکے جواب میں احسان ٹوانہ نے تبصرہ کیا ہے کہ منڈی اتنی بھی تیز نہیں ذرائع کے مطابق سب سے اونچی بولی سات لاکھ پہ گئی ہے۔

Comments system

Disqus Shortname