ممبر ضلع کونسل نے سمیرا ملک گروپ کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

محترمہ نازیہ ملک ممبر ضلع کونسل خوشاب(فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مخصوص نشست پر منختب ہونیوالی ممبر ضلع کونسل محترمہ نازیہ ملک نے کہا ہے کہ ایک قومی اخبار میں میرے نام سے ضلعی چیئرمین( سمیراملک) کی حمائت کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں کل بھی اور آج بھی امیر حیدر سنگھا کے ساتھ ہوں یاد رہے کہ گزشتہ روز امیدوار چیئرمین ضلع کونسل سمیرا ملک نے نڈاکٹر غوث نیازی کے ہمراہ محترمہ نازیہ ملک کی رہائش گا ہ پر ان سے ملاقات کی تھی ا(ور اس ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر آگئی تھیں) جس کیبعد سمیرا ملک گروپ کے ترجمان کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالی کلو گروپ کی ضلع کونسل کی خاتون کونسلر نازیہ ملک نے بھی ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کے لئے ہونیوالی معرکہ آرائی میں محترمہ سمیرا ملک کے پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا

Comments system

Disqus Shortname