![]() |
سمیرا ملک ضلع کونسل کی خاتون ممبر نازیہ ملک کی رہائشگاہ پر |
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالی کلو گروپ کی ضلع کونسل کی خاتون کونسلر نازیہ ملک نے بھی ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کے لئے ہونیوالی معرکہ آرائی میں محترمہ سمیرا ملک کے پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ اُنھوں نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی موجودگی میں کیا۔ نازیہ ملک کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے محترمہ سمیرا ملک گروپ کی پالیسیوں اور عوامی خدمات کے پیش نظر ضلعی ایوان میں اُن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالی کلو گروپ کی ایک خاتون کونسلر صابرہ بیگم نے بھی محترمہ سمیرا ملک کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ کلو گروپ کی صابرہ بیگم اور نازیہ ملک کی طرف سے سمیرا ملک کے پینل کی حمایت کے اعلان سے کلو گروپ کو شدید سیاسی دھچکا لگا ہے۔ سمیرا ملک گروپ کے ترجمان کے مطابق کلو گروپ کی دونوں خاتون کونسلروں کی سمیرا ملک گروپ کی حمایت کے اعلان کے بعد اُن کے گروپ کو 36ممبران ضلع کونسل کی حمایت حاصل ہو گئی ہے اور اُن کے پینل کی کامیابی یقینی ہے
