خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ضلع کونسل خوشاب کی معرکہ آرائی کیلئے پولنگ سٹاف تعینات کر دیا۔ ڈی او سی عبدالحمید سنبل کو ریٹرننگ آفیسر سید علی مجتبیٰ اور فیصل اقبال کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور محمد نعیم کو پولنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ضلع کونسل خوشاب کے 65 ارکان ‘ 22دسمبر کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے پولنگ صبح 8تا 4بجے ضلع کونسل کے کانفرنس ہال میں ہوگی۔