قائدآباد میں لگنے کو ہے بڑا جھٹکا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میو نسپل کمیٹی قائد آباد کی سربراہی کے لئے کشمکش مزید تیز

میونسپل کمیٹی قائدآباد کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کی نشستوں کے لئے سیا سی کشمکش تیز ہو گئی
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الٰہی بندیال کے حمایت یا فتہ حاجی احمد پینل کے حامی سمجھے جانے والے چھ کونسلرز کے نا راض ہو نے کی خبروں نے مخالفین کو نئے سرے سے متحرک کردیا ہے ۔ سمیرا ملک کی حمایت حاصل ہو نے کے دعوے دار عبدالخالق شادی خیل پینل نے ان ناراض کو نسلروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سر توڑ کوشش شروع کردی ہے ۔مبصرین کے مطابق بڑا اپ سیٹ بھی ہو سکتا ہے ۔ ابتدائی طور پر ایم سی کے 15رکنی ایوان میں ابتدائی طور پر حاجی احمد پینل کو واضح برتری حاصل تھی لیکن چھ کونسلروں کے ناراض ہو نے کی خبروں نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے ۔

Comments system

Disqus Shortname