نئی نویلی دلہن گھر کا صفایا کر گئی،2 لاکھ، زیورات لیکر فرار
دھرم پورہ پولیس درخواست دینے کے باوجود کارروائی نہیں کر رہی: دولہے کی ماں کی دہائی
لاہور(روزنامہ دنیا)دھرم پورہ کے علاقہ میں نئی نویلی دلہن گھر سے دو لاکھ روپے اور لاکھوں کے زیورات لیکر فرار ہو گئی۔ دولہے کے گھر والے تھانے پہنچ گئے ۔
بتا یا گیا ہے کہ سدرہ بی بی کی شادی محمد فاروق سے 8جنوری 2017 کو لڑکی کے نانا محمد حنیف کے گھر میں ہوئی۔محمد فاروق کی والدہ شمیم بی بی کے مطابق 13فروری 2017 کو سدرہ کی والدہ نیلم بی بی اپنے داماد علیم عرف بابرکیساتھ ہمارے گھر آئی ، میرا بیٹا کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا اور میں بیٹی کو اکیڈمی چھوڑنے گئی تھی، جب واپس آئی تو بہو سدرہ میری کمیٹیوں کے تقریباً دو لاکھ روپے اورزیورات لیکر فرار ہوچکی تھی ۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ میں نے متعلقہ تھانہ مصطفی آباددھرم پورہ میں درخواست دی لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔