میری کامیابی عوام کی میاں نواز شریف سے محبت کا نتیجہ ہے، عُزیر خان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے حلقہ این
اے 69کے ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این
اے ملک عزیر محمد خان
نے کہا ہے کہ میری شاندار فتح حلقہ کے عوام کی مسلم
لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف سے محبت کا نتیجہ ہے۔ میری والدہ محترمہ
سمیرا ملک کی دس سالہ عوامی خدمات کے اعتراف میں حلقہ کے غیور عوام نے مجھے
اپنی نمائندگی کا حق تفویض کیا میں انشاءاﷲ حلقہ کے عوام اور ووٹروں کو
ہرگز مایوس نہیں کروں گا۔ وہ اپنی رہائش گاہ ایم این اے ہاﺅس جوہرآباد میں
مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ملک عزیر محمد خان نے
کہا کہ میں اپنی والدہ محترمہ سمیرا ملک کی ماضی کی علاقائی ڈویلپمنٹ اور
عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھوں گا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں اور میں ان محبتوں کا قرض
چکاﺅں گا۔ انھچوں نے کہا کہ حلقہ این اے 69کے مکینوں کی ترجیحات کے مطابق
انھیں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر کرنا میرا نصب العین ہے اور انشاءاﷲ اس
سلسلہ میں میں ہرگز کوتاہی نہیں کروں گا‘ ملک عزیر محمد خان نے کہا کہ
میری جیت عوام کی جیت ہے حلقہ کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن
اسکی قیادت اور محترمہ سمیرا ملک سے محبت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ
انشاءاﷲ میرا ہر قدم پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کے فروغ علاقہ اور
عوام کی بہتری کیلئے اٹھے گا۔ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد
نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی
تمام توانائیاں بروئے کار لاﺅں گا۔