Uzair Khan elected as MNA

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69خوشاب ون کے ضمنی انتخاب
میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ملک عزیر محمد خان جیت گئے‘ غیر سرکاری
اور غیر حتمی نتائج کے مطابق انھوں نے 92805ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد
مقابل پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عمر اسلم اعوان کو 71ہزار197ووٹ
ملے۔ اس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار نے 21ہزار708ووٹوں کی برتری
حاصل کی۔ حلقہ این اے 69کے ضمنی انتخاب میں سمیرا ملک گروپ نے اپنے انتخابی
حریف عمر اسلم اعوان کو چوتھی بار شکست سے دو چار کیا ہے۔ اس سے پہلے ملک
عزیر محمد خان کی والدہ محترمہ سمیرا ملک نے عمر اسلم اعوان کو 2002‘
2008اور 2013ء کے انتخابات میں شکست سے دو چار کیا تھا۔ 2013ء کے عام
انتخابات میں محترمہ سمیرا ملک نے عمر اسلم اعوان کو 40ہزار ووٹوں سے شکست
دی تھی۔ یہ نشست سپریم کورٹ کی طرف سے محترمہ سمیرا ملک کو نااہل قرار دینے
کے سبب خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کی فتح کا اعلان ہوتے ہی
مسلم لیگ ن کے کارکن ضلعی سیکرٹریٹ اور محترمہ سمیرا ملک کی رہائش گاہ پر
پہنچ گئے جہاں جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔ کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے‘ آتش بازی
کی اور مٹھائی تقسیم کی مسلم لیگی کارکنوں نے نومنتخب ایم این اے ملک عزیر
محمد خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اُنھیں مبارکباد دی