جہاز تباہ ،تمام مسافر ہلاک


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انڈونیشیا کی فضائیہ کا طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ تربیتی مشق پر تھا، جو تمیکا سے ومینا جارہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا6 بجے پاپوا کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افرادہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں کو نکالنے کا کا م شروع کردیا گیا

Comments system

Disqus Shortname